Times of Pakistan

ایران امریکا عارضی جنگ بندی کے بعد خلیجی ممالک میں فضائی آپریشن 50 فیصد تک بحال

1 month ago 11
ARTICLE AD BOX

منگل کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یو اے ای، بحرین، کویت، قطر اور سعودی عرب کیلئے 23 پروازیں روانہ ہوئیں


فوٹو: فائل


ایران اور امریکا کے درمیان عارضی جنگ بندی کے بعد خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ 

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پروازوں کی بحالی 40 سے 50 فیصد تک ہو چکی ہے۔ قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت، قطر اور سعودی عرب کے لیے 23 پروازیں روانہ ہوئیں۔

گزشتہ رات آندھی اور بارش کے باعث اندرون و بیرون ملک 17 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں تاہم بعد ازاں انہیں بھی روانہ کر دیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اگر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں پروازوں کی آمد و رفت میں مزید بہتری متوقع ہے۔

Read Entire Article