Times of Pakistan

ایران اور امریکا دونوں کو تباہ ہونے والے امریکی طیارے کے پائلٹ کی تلاش

1 week ago 1
ARTICLE AD BOX

ایرانی میڈیا پر امریکی پائلٹ کی موت، زندہ بچنے اور گرفتاری کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں۔

شائع 03 اپريل 2026 07:08pm

ایران نے امریکا کے جدید ترین ایف 35 طیارے کو اپنی فضائی حدود میں گرانے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی افواج مبینہ ایف 35 طیارے کے پائلٹ کو تلاش کر رہی ہیں جب کہ ایرانی افواج بھی پائلٹ کو ڈھونڈنے کے لیے متحرک ہوچکی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی جنگی طیارہ وسطی ایران کے کسی علاقے میں گرا ہے جب کہ پائلٹ سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں جب کہ امریکا کی جانب سے اب تک جہاز گرنے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے جمعے کے روز جاری بیان میں کہا کہ اس کے جدید اور مقامی طور پر تیار کردہ فضائی دفاعی نظام نے ایران کے وسطی علاقے میں ایک ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔ بیان کے مطابق طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو ہوگیا جب کہ پائلٹ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے امریکی افواج نے پائلٹ کے زندہ ہونے کے امکان کے پیشِ نظر اسے ایران کی سرحدوں سے نکالنے کی کوشش کی تاہم یہ کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔

امریکی فوج نے بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز اور سی 130 طیارے کے ذریعے پائلٹ کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا تاہم یہ کارروائی تاحال بے نتیجہ رہی ہے۔

بعض میڈیا یہ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ طیارہ مار گرائے جانے کے بعد پائلٹ نے محفوظ طریقے سے ’ایجیکٹ‘ کر کے ایرانی حدود میں لینڈنگ کی تھی۔

تسنیم نیوز کے مطابق جنوب مغربی ایران کے سرحدی صوبے میں دستیاب معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی پائلٹ اسی علاقے میں موجود ہوسکتا ہے۔

تسنیم نیوز نے ہی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی پائلٹ کو ممکنہ طور پر ایرانی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مغربی ایران میں مقامی لوگوں نے بھی پرائیویٹ گاڑیوں میں جائے حادثہ کے آس پاس علاقے میں پہنچنے کی کوشش کی تاکہ پائلٹ کو تلاش کیا جاسکے۔

ایرانی مسلح افواج نے عوام سے امریکی پائلٹ ملنے کی صورت میں اس کے ساتھ قسم کی بدسلوکی نہ کرنے کی اپیل کی ہے جب کہ میڈیا پر امریکی پائلٹ کو ڈھونڈنے پر انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Read Entire Article