ARTICLE AD BOX
ایران سے مسلسل بات چیت ہو رہی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ تہران کسی معاہدے پر پہنچے، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان رابطے منقطع ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ مسلسل جاری ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان رابطے ختم ہونے یا مذاکرات رک جانے سے متعلق رپورٹس غلط اور گمراہ کن ہیں۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مسلسل بات چیت جاری رہی ہے، جس میں چار روز قبل اور آج ہونے والے رابطے بھی شامل ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ مذاکرات کس سمت جائیں گے، تاہم انہوں نے ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی شکل میں ایک معاہدہ کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتِ حال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
صدر ٹرمپ کے بیان کو ایسے وقت میں اہم قرار دیا جا رہا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی، جنگ بندی اور ممکنہ سفارتی پیش رفت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
امریکی صدر کے مطابق واشنگٹن سفارتی راستے کو کھلا رکھے ہوئے ہے، تاہم ایران کو بھی معاملات کے حل کے لیے عملی پیش رفت کرنا ہوگی۔
.png)
3 days ago
4





English (US) ·