Times of Pakistan

ایران جنگ نے کیمیکل سپلائی روک دی، سرکٹ بورڈز مہنگے ہوگئے

2 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

اپریل کے مہینے میں ہی سرکٹ بورڈز کی قیمتیں مارچ کے مقابلے میں 40 فیصد تک بڑھ گئی ہیں، جو اس بحران کی شدت کو ظاہر کرتا ہے

شائع 28 اپريل 2026 10:39am

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری جنگ کے باعث عالمی کیمیائی سپلائی متاثر ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں پرنٹڈ سرکٹ بورڈز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پی سی بیز تقریباً تمام الیکٹرانک آلات میں استعمال ہوتے ہیں، اس لیے اس اضافے کے اثرات وسیع پیمانے پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ اپریل کے اوائل میں ایران کی جانب سے سعودی عرب کے جبیل پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر کیا گیا حملہ ہے، جس کے باعث ہائی پیوریٹی پولی فینائلین ایتھر (پی اپی ای) ریزن کی پیداوار معطل ہو گئی۔

یہ ریزن پی سی بی لیمینیٹس کی تیاری کے لیے ایک نہایت اہم بنیادی مواد ہے۔

سعودی کیمیائی کمپنی جو جبیل کمپلیکس میں کام کرتی ہے، دنیا بھر میں ہائی پیوریٹی کی تقریباً 70 فیصد فراہمی کی ذمہ دار ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد سے کمپنی اپنی پیداوار بحال کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کے باعث اس اہم مواد کی عالمی سطح پر دستیابی شدید متاثر ہوئی ہے۔

اس بندش کے نتیجے میں عالمی منڈی میں اس خام مال کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

امریکی ملٹی نیشنل انویسٹمنٹ بینک گولڈمین ساشس کے ایک نوٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صرف اپریل کے مہینے میں ہی سرکٹ بورڈز کی قیمتیں مارچ کے مقابلے میں 40 فیصد تک بڑھ گئی ہیں، جو اس بحران کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔

Read Entire Article