ARTICLE AD BOX
امید ہے مذاکرات مثبت ہوں گے، ٹرمپ نے ہمیں مذاکرات کے لیے کچھ رہنما اصول پیش کیے ہیں، وینس
واشنگٹن:
ایران سے جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی غرض سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا سے پاکستان جاتے وقت طیارے میں بیٹھنے سے قبل جے ڈی وینس نے کہا کہ امید ہے کہ ایران سے مذاکرات مثبت ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیں مذاکرات کے لیے کچھ رہنما اصول پیش کیے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق وینس کے ہمراہ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی موجود ہیں، جنہوں نے ایران کے مذاکرات کاروں کے ساتھ پہلے بھی بالواسطہ طور پر مذاکرات میں حصہ لیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکا کا ایران سے ان مذاکرات کا مقصد تہران کے جوہری اور بیلسٹک ہتھیاروں کے پروگرام اور مشرقِ وسطیٰ میں مسلح پراکسی گروہوں کی حمایت سے متعلق امریکی خدشات کو دور کرنا ہے۔
.png)
8 hours ago
1






English (US) ·