Times of Pakistan

ایران سے پیٹرول لاکر ملک میں فروخت کیا جائے سستا ملے گا، سینیٹ میں تجویز پیش

1 month ago 11
ARTICLE AD BOX

بلوچستان کے لوگوں کو اجازت دی جائے کہ وہ ایران سے پٹرول لا کر پاکستان میں فروخت کریں، معاملے کو قانونی کردیں، تجویز


اسلام آباد:

سینیٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو ایران سے پیٹرول لاکر ملک میں فروخت کرنے دیا جائے اس سے پاکستان میں پیٹرول 300 روپے فی لیٹر ملے گا۔

سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں کو اجازت دی جائے کہ وہ ایران سے پٹرول لا کر پاکستان میں فروخت کریں، پاکستان میں فی لیٹر پٹرول 300 روپے میں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے لائے گئے پٹرول کو قانونی کردیں آپ کے ڈالرز کی بھی بچت ہوگی اور پنجاب کے عوام بھی بلوچستان کے لوگوں کو سراہیں گے، یہ میری تجویز ہے حکومت کے لیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ روز اقلیتوں کے بڑے ایونٹ ہوئے ہیں، میڈیا اس بات سے غافل رہا، پوری دُنیا کو یہ پیغام جانا چاہیے تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو کتنی آزادی ہے۔

Read Entire Article