ARTICLE AD BOX
ملک کا راستہ ایک ہی ہے، ایک خدا، ایک قوم، ایک رہنما اور ایک منزل پر مشتمل ہے: مسعود پزشکیان
شائع 23 اپريل 2026 11:28pm
ایرانی صدر، اسیکر اور وزیر خارجہ نے اپنے الگ الگ بیانات میں قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں کوئی اندرونی تقسیم نہیں اور تمام ریاستی ادارے ایک مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کر رہے ہیں، جب کہ ان کے مطابق سفارت کاری اور دفاعی محاذ ایک ہی پالیسی کا حصہ ہیں۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ نے کہا ہے کہ ایران میں کوئی انتہا پسند یا اعتدال پسند نہیں بل کہ تمام شہری ایک قوم اور انقلابی شناخت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم اور حکومت کے مضبوط اتحاد اور رہبرِ انقلاب کی مکمل اطاعت کے ساتھ ایران ہر چیلنج کا مقابلہ کرے گا اور دشمن کو اس کے اقدامات پر پچھتانے پر مجبور کرے گا۔
باقر قالیباف کے مطابق ایران کا راستہ ایک ہی ہے، ایک خدا، ایک قوم، ایک رہنما اور فتح کے راستے پر مبنی ہے اور یہی راستہ ملک کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
دریں اثنا، ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بھی ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت اور کارروائیوں کے باوجود ایران کے ریاستی ادارے اتحاد، مقصد اور نظم و ضبط کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میدانِ جنگ اور سفارت کاری دونوں ایک ہی جنگ کے دو مربوط محاذ ہیں اور ان کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔ عراقچی کے مطابق ایران کے عوام پہلے سے زیادہ متحد ہیں اور قومی اتحاد میں کسی قسم کی دراڑ نہیں پائی جاتی۔
قبل ازیں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران میں نہ کوئی انتہا پسند ہے اور نہ اعتدال پسند، بل کہ تمام شہری ایک ہی شناخت یعنی ایرانی اور انقلابی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم اور حکومت کے مضبوط اتحاد اور رہبرِ انقلاب کی مکمل اطاعت کے ساتھ ایران ہر جارحیت کا جواب دے گا اور دشمن کو اس کے اقدامات پر پچھتانے پر مجبور کرے گا۔
ایرانی صدرنے بھی اپنے بیان میں کہا کہ ملک کا راستہ ایک ہی ہے، ایک خدا، ایک قوم، ایک رہنما اور ایک منزل پر مشتمل ہے اور وہ منزل ایران کی فتح ہے جو قوم کے لیے جان سے بھی زیادہ قیمتی ہے۔
.png)
2 hours ago
2




English (US) ·