Times of Pakistan

ایران نے جنگ بندی پر غلط فیصلہ کیا تو دوبارہ جنگ کے لیے تیار ہیں؛ امریکی وزیر دفاع

1 week ago 2
ARTICLE AD BOX

صدر ٹرمپ اور وزیر دفاع نے ایران میں پھنسے اپنے پائلٹس کو نکالنے کے آپریشن بتادیا


امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمارے مذاکرات کاروں کے بقول ایران کے پاس ایک خوشحال مستقبل کے انتخاب کا سنہری موقع ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے جنگ بندی معاہدے پر غلط فیصلہ کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

 انھوں نے مزید کہ امریکا جانتا ہے کہ ایران کون سے فوجی اثاثے منتقل کر رہا ہے۔ وہ بمباری کرنے والے لانچرز کو دبا رہا ہے۔ ہم اس کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ 

امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ایران کو یہ کہنا پسند ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کنٹرول کرتا ہے مگر اس کے پاس کوئی بحریہ نہیں ہے جو ایسا کرسکے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ کی امریکی ناکہ بندی جب تک ہم ضروری سمجھیں گے، جاری رہے گی اور ایران کے پاس اسے توڑنے کے لیے مؤثر بحری طاقت بھی نہیں ہے۔

پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ امریکی افواج کسی بھی وقت دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آبنائے ہرمز میں آنے اور جانے والی بحری آمدورفت پر ہمیں کنٹرول حاصل ہے۔

Read Entire Article