ARTICLE AD BOX
امریکا کے پاس پہلے کے مقابلے میں زیادہ جدید ہتھیار اور اسلحہ موجود ہے: امریکی صدر کا فاکس نیوز کو انٹرویو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گے، امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا تو ایران کو ختم کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذکرات کے لیے ایران ٹھنڈا پڑ گیا ہے، پہلے جتنے سخت تھے اب بہت نرم پڑچکے ہیں، آبنائے ہرمز محاصرہ تاریخ کا عظیم ترین جنگی حربہ ہے۔
پیر کو امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے بحری جہازوں کی مدد کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران نے ایسے ممالک پر حملہ کیا جن کا اس جنگ سے کوئی تعلق نہیں، یہ حملے پراجیکٹ فریڈم کے دوران جہازوں پر کیے گئے، ایران نے جنوبی کوریا کے کارگو جہاز کو بھی نشانہ بنایا، اب وقت ہے کہ جنوبی کوریا بھی اس مشن میں شامل ہو، جنوبی کوریا کے جہاز کے علاوہ ہرمز میں اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے امریکی جہازوں پر حملہ کیا تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے۔
اگر ایران نے کسی ایسے امریکی جہاز پر حملہ کیا جو ”پروجیکٹ فریڈم“ کے تحت کام کر رہا ہے تو اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے پاس پہلے کے مقابلے میں زیادہ جدید ہتھیار اور اسلحہ موجود ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران مذاکرات میں پہلے کے مقابلے میں زیادہ لچک دکھا رہا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
انہوں نے آبنائے ہرمز میں جاری امریکی اقدامات کو ”بڑی فوجی حکمت عملی“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حالیہ دور کی اہم کارروائیوں میں سے ایک ہے۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں حالیہ دنوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں دونوں ممالک کی جانب سے سخت بیانات سامنے آ رہے ہیں۔
.png)
2 hours ago
3







English (US) ·