Times of Pakistan

ایران پر جارحیت ہوئی تو ساحلی علاقہ ’’دمشن کیلیے قبرستان‘‘ بن جائے گا، پاسداران انقلاب کی دھمکی

1 week ago 4
ARTICLE AD BOX

کسی بھی حملے کی صورت میں ایران بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، بحریہ کے نائب سیاسی سربراہ


ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ کے امکان کو کم قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں ایران بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

نیم سرکاری ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آئی آر جی سی بحریہ کے نائب سیاسی سربراہ محمد اکبرزادہ نے کہا کہ دشمن کی کمزوری کے باعث جنگ کے امکانات کم ہیں، تاہم ایرانی مسلح افواج ہر ممکن صورتحال کے لیے چوکس ہیں۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران پر جارحیت مسلط کی گئی تو چاہ بہار سے ماہشہر تک پورا ساحلی علاقہ ’’حملہ آوروں کا قبرستان‘‘ بن جائے گا۔

محمد اکبرزادہ کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج ملکی سرحدوں، ساحلی علاقوں اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے مکمل تیاری اور نگرانی کی حالت میں موجود ہیں۔

Read Entire Article