Times of Pakistan

ایران پر مودی  کا منافقانہ کردار، بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں 

1 month ago 10
ARTICLE AD BOX

مودی نے بھارت کو امریکا کے سامنے جھکانے کا کام کیا ہے، آنند بھدوریا


یہودو ہنود کے  گٹھ جوڑ اور ناپاک کردار  پر بھارتی سیاستدانوں نے مودی کو آڑھے ہاتھوں لے لیا ہے۔

بھارتی سیاستدان  آنند بھدوریا نے خطے کے امن کو خراب کرنے پر مودی کے مکروہ کردار کو  بے نقاب کر دیا۔ بھارتی سیاستدان  آنند بھدوریا نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بتائے جب  اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا تھا تو مودی کے بغیر کسی اور نے اسرائیل کا دورہ کیا۔

آنند بھدوریا نے کہا کہ مودی نے نسل کشی کرنے والے اور جنگ کے دہانے پر کھڑے ملک کا دورہ کس کے مشورے پر کیا۔ ایرانی سپریم لیڈر کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے شہادت حاصل کی مگر مودی کی طرح امریکا کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے بھارت کو امریکا کے سامنے جھکانے کا کام کیا ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کر سکتے۔

Read Entire Article