Times of Pakistan

ایران کا امریکا سے جنگ بندی، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کی ضمانت کا مطالبہ

2 weeks ago 22
ARTICLE AD BOX

یورینیم افزودگی اور آبنائے ہرمز پر تہران کے کنٹرول سے متعلق معاملات میں اب بھی رکاوٹ ہے

ایران نے امریکا سے جنگ بندی، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کی ضمانت کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ تہران سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اپنائے ہوئے ہے اور مذاکرات سے متعلق تفصیلات مجاز حکام کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق مذاکرات کا بنیادی محور خطے میں جاری کشیدگی اور لبنان سمیت مختلف تنازعات کے خاتمے پر مرکوز ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جوہری معاملات، بالخصوص افزودہ یورینیم سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات محض قیاس آرائیاں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

دوسری جانب ایک سینیئر ایرانی عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان تاحال کسی حتمی معاہدے پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان اختلافات میں کچھ حد تک کمی ضرور آئی ہے۔

عہدیدار کے مطابق یورینیم افزودگی اور آبنائے ہرمز پر تہران کے کنٹرول سے متعلق معاملات اب بھی اہم رکاوٹیں تصور کیے جا رہے ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل جاری ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو ترجیح دی جا رہی ہے، تاہم حساس معاملات پر حتمی پیش رفت ابھی باقی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہییں، ایران سے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو قبضے میں لے لیں گے۔

Read Entire Article