Times of Pakistan

ایران کا ڈیاگو گارسیا میں امریکا، برطانیہ کے فوجی اڈے پر حملہ

1 month ago 8
ARTICLE AD BOX

دوسرے میزائل کو امریکی بحریہ نے روکنے کی کوشش کی ہے


ایران نے ڈیاگو گارسیا میں موجود امریکا اور برطانیہ کے مشترکہ فوجی اڈے کی طرف دو بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اڈہ امریکا اور برطانیہ کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک بیس ہے۔ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق کوئی میزائل ہدف تک نہیں پہنچا جبکہ ایک میزائل کے راستے میں ہی ناکام ہونے کی اطلاع ہے۔

دوسرے میزائل کو امریکی بحریہ نے روکنے کی کوشش کی تاہم مکمل تفصیلات واضح نہیں ہیں۔ یہ حملہ براہِ راست نقصان سے زیادہ ایک طاقت کا مظاہرہ سمجھا جا رہا ہے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے میزائل کی رینج پہلے اندازوں سے زیادہ ہو سکتی ہے (کیونکہ یہ اڈہ ایران سے تقریباً 4000 کلومیٹر دور ہے۔

یہ واقعہ جاری جنگ میں ایک نئی  جہت کو جنم دے سکتا ہے اور کشیدگی بڑھا سکتا ہے۔

Read Entire Article