ARTICLE AD BOX
40 دن کی جنگ میں ایک بھی امریکی ہلاک ہوا جب کہ ایران کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، پیٹ ہیگستھ
صدر ٹرمپ اور وزیر دفاع نے ایران میں پھنسے اپنے پائلٹس کو نکالنے کے آپریشن بتادیا 
امریکی وزیر دفاع و جنگ پیٹ ہیگستھ نے پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوتے جنگ میں حصہ لینے والے فوجی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کو بڑی شکست دی ہے۔ ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ سیز فائر جنگ کا حصہ ہوتی ہے۔ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کو جنگ میں شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اس کے فوجی اڈوں اور نیوی کو تباہ کردیا اور جوہری صلاحیت کو بھی شدید گزند پہنچی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جنگ دو ہفتوں کے لیے معطل ہے لیکن امریکی فوجی چونکنے ہیں اور کسی بھی بدلتی صورت حال پر فوری طور پر دوبارہ جنگ برپا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لائیو پریس کانفرنس جاری ہے اور مزید تفصیلات آ رہی ہیں۔
.png)
2 days ago
2






English (US) ·