ARTICLE AD BOX
اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے میزائل حملے کیے ہیں، جس کے بعد اسرائیل بھر میں سائرن بجائے گئے۔ خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد پہلی مرتبہ ایران نے اسرائیل کی حدود میں میزائل داغے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کی جانب سے میزائل داغنے کی معلومات ملنے کے بعد ملک بھر میں کئی علاقوں میں سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔ اسرائیلی فوج کے فرنٹ کمانڈ نے بتایا کہ ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل بھر میں پیر کو اسکول بند رہیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ہوم فرنٹ کمانڈ نے ہدایت میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور پورے ملک میں سرگرمیاں محدود رکھنے کی فیصلہ کیا ہے اور تعلیمی سرگرمیاں جاری نہیں رکھی جائیں گی۔ اسرائیلی فوج نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے پہلے میزائل حملے کے تھوڑی دیر بعد دوسری دفعہ میزائل داغے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ ایران سے اسرائیل کی جانب مزید میزائل فائر کیے گئے ہیں تاہم دفاعی نظام نے اس کی نشان دہی کی اور خطرے کو ختم کردیا۔
.png)
8 hours ago
1





English (US) ·