ARTICLE AD BOX
یہ حملے ایران کی جانب سے مسلسل اور اشتعال انگیز اقدامات کے ردعمل میں کیے جا رہے ہیں، سینٹکام
فوٹو: فائل 
امریکی فوج نے ایران کے خلاف نئی فضائی کارروائیوں کی تصدیق کی ہے اور تہران سمیت مختلف علاقوں میں ایک بار پھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران سمیت جنوبی شہر بندرعباس میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد متعلقہ علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔ U.S. Central Command forces began launching additional self-defense strikes today at 5:15 p.m. ET against multiple targets in Iran at the Commander in Chief’s direction. The strikes are in response to Iran’s unwarranted and continued aggression. امریکی فوج کا مؤقف ہے کہ یہ حملے ایران کی جانب سے مسلسل اور اشتعال انگیز اقدامات کے ردعمل میں کیے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ روز بھی ایران کو نشانہ بنایا گیا اور ضرورت پڑنے پر مزید کارروائی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔
.png)
3 days ago
4





English (US) ·