Times of Pakistan

ایران کے شہر چابہار میں زوردار دھماکوں کی آوازیں

56 minutes ago 3
ARTICLE AD BOX

ایران کے جنوب مشرقی پورٹ شہر چابہار میں اتوار کو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی سنسنی پھیل گئی ہے۔ تاہم ایرانی سرکاری میڈیا نے واضح کیا ہے کہ یہ دھماکے کسی حملے یا شرانگیزی کا نتیجہ نہیں ہیں۔

رائٹرز کے مطابق ایرانی خبر رساں ایجنسی ’مہر نیوز‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ چابہار میں ہونے والے زور دار دھماکوں کی اصل وجہ حالیہ جھڑپوں کے بعد ناکارہ اور نہ پھٹنے والے گولہ بارود کو تلف کرنے کی کارروائی تھی۔

ابتدائی اطلاعات میں دھماکوں کی نوعیت واضح نہیں تھی، جس کے باعث سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئیں، تاہم بعد ازاں ایرانی میڈیا نے اس معاملے پر وضاحت جاری کردی۔

واضح رہے کہ چابہار ایران کا ایک اہم اسٹریٹجک پورٹ سٹی ہے جو آبنائے ہرمز کے قریب واقع ہے اور خطے میں تجارتی و دفاعی اہمیت رکھتا ہے۔

Read Entire Article