ARTICLE AD BOX
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ منجمد سے آزاد کرائے گئے ایرانی اثاثوں کا ایک حصہ امریکی زرعی اجناس کی خریداری پر خرچ کیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران سے گندم، سویابین اور مکئی خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان زرعی اجناس کی خریداری کے لیے ایرانی منجمد اثاثے استعمال کیے جائیں گے۔
ٹرمپ کے مطابق یہ منصوبہ ایران سے زرعی مصنوعات کی خریداری کا ایک بڑا پروگرام ثابت ہوگا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کا نیا باب کھل سکتا ہے۔
امریکی صدر نے اپنی تقریر میں اس منصوبے کی مزید تفصیلات، خریداری کی مالیت، مقدار یا اس کے آغاز کی حتمی تاریخ سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔
واضح رہے کہ ایران کے اربوں ڈالر کے اثاثے مختلف ممالک میں برسوں سے پابندیوں کے باعث منجمد ہیں، اور ان اثاثوں کے استعمال سے متعلق کسی بھی اقدام کے لیے قانونی اور سفارتی معاملات اہمیت رکھتے ہیں۔
.png)
7 hours ago
2





English (US) ·