Times of Pakistan

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر سے ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات

1 hour ago 2
ARTICLE AD BOX

سپریم لیڈر کے اندازِ گفتگو اور مسائل پر گہری نظر نے مجھے بہت متاثر کیا: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ حالیہ ملاقات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے اسے انتہائی دوستانہ، پرسکون اور باہمی اعتماد پر مبنی قرار دیا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی میزان کے مطابق تہران میں تجارتی نمائندوں اور بازار کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے بتایا کہ سپریم لیڈر کے ساتھ ان کی ملاقات ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔ تاہم یہ ملاقات کب ہوئی، انہوں نے اس کی کوئی مخصوص تاریخ واضح طور پر نہیں بتائی۔

صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملاقات نہایت دوستانہ، پُرسکون ماحول میں ہوئی، جس میں براہِ راست اور کھلے انداز میں گفتگو کی گئی۔

یہ ملاقات اس لیے بھی اہمیت کی حامل ہے کیوں کہ 28 فروری کو ایران پر حملوں کے بعد سے ان کے زخمی ہونے کی اطلاعات گردش کر رہی تھیں اور اس کے بعد سے مجتبیٰ خامنہ ای عوامی سطح پر منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔ ایرانی صدر کا یہ دعویٰ ان کی صحت اور فعال ہونے کی تصدیق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

صدر مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی عہدہ کوئی مراعات یا برتری حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہے، بلکہ یہ عوام کی خدمت، احتساب اور عزم کا ایک بھاری بوجھ ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں سب سے زیادہ جس چیز نے انہیں متاثر کیا، وہ سپریم لیڈر کا طرزِ گفتگو، رویہ اور مسائل کو دیکھنے کا انداز تھا، جس نے ماحول کو اعتماد، سکون، ہمدردی اور براہِ راست مکالمے کی فضا میں تبدیل کر دیا۔

Read Entire Article