Times of Pakistan

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی مقرر

1 week ago 4
ARTICLE AD BOX

پاسدارانِ انقلابِ اسلامی (آئی آر جی سی) نے بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کو نیا ترجمان مقرر کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس...

شائع 04 اپريل 2026 10:58am

پاسدارانِ انقلابِ اسلامی (آئی آر جی سی) نے بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کو نیا ترجمان مقرر کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حسین محبی کو شہید علی محمد نائینی کی جگہ ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ علی محمد نائینی گزشتہ ماہ امریکی اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

حسین محبی کی تقرری کا حکم سپریم لیڈر کے نمائندے برائے پاسدارانِ انقلاب، عبداللّٰہ حاجی صادقی نے جاری کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی 2024ء سے آئی آر جی سی کے ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

صدر آفس کے ڈپٹی برائے اطلاعات مہدی طباطبائی نے اس تقرری کی تصدیق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم لیڈر کی منظوری سے محمد باقر ذوالقدر کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے محمد باقر ذوالقدر کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا سیکریٹری مقرر کیا، تاہم یہ فیصلہ پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈرز کے دباؤ پر کیا گیا۔ ان کمانڈرز میں نئے سربراہ احمد وحیدی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ تقرری ایران کی نئی قیادت کے اندر بڑھتی ہوئی کشمکش کے دوران عمل میں آئی اور اسے پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے طاقت کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ علی لاریجانی کی ہلاکت اور مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے فیصلہ سازی میں عدم موجودگی کے بعد پاسدارانِ انقلاب نے خود محمد باقر ذوالقدر کو اس اہم عہدے کے لیے منتخب کیا۔

Read Entire Article