Times of Pakistan

ایرانی ہیکرز نے اسرائیل کے 50 سیکیورٹی کیمرے ہیک کیے، وال اسٹریٹ جرنل

4 weeks ago 3
ARTICLE AD BOX

ہیک کرنے کا مقصد ایرانی میزائلوں سے ہونے والی تباہی اور اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت کا جائزہ تھا: رپورٹ


اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹریٹ کا کہنا ہے کہ ایران سے منسلک سائبر گروپس نے جنگ کے آغاز کے بعد سے پورے اسرائیل میں کم از کم 50 سیکیورٹی کیمروں کو کامیابی کے ساتھ ہیک کیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق کیمروں کو ہیک کرنے کا مقصد ایرانی میزائلوں سے ہونے والی تباہی اور اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت کا جائزہ تھا۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ وہ کیمروں کتنی دیر تک استعمال کرتے رہے۔

سائبر ڈائریکٹریٹ کا کہنا تھا کہ ان گروہوں نے کم از کم 60 اسرائیلی کمپنیوں اور اداروں کو ہیک کیا اور ان کا ڈیٹا صاف کر دیا۔

ڈائریکٹریٹ کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رافیل فرانکو کا کہنا تھا کہ کم از کم تین مخلتف گروپس نے سسٹمز میں گھس کر ڈیٹا کا صفایا کیا۔

Read Entire Article