Times of Pakistan

ایس ای سی پی نے کمپنیوں کو حقیقی ملکیت کی معلومات جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی

5 days ago 3
ARTICLE AD BOX

ایس ای سی پی کے مطابق تمام کمپنیاں سالانہ ریٹرن کے ساتھ حقیقی ملکیت کی معلومات فارم 19 کے ذریعے جمع کرائیں

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیوں کو حقیقی ملکیت (یو بی او) کی معلومات جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی۔

ایس ای سی پی کے مطابق تمام کمپنیاں سالانہ ریٹرن کے ساتھ حقیقی ملکیت کی معلومات فارم 19 کے ذریعے جمع کرائیں، جبکہ یو بی او معلومات آن لائن سسٹم کے ذریعے بھی جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمپنیز ایکٹ کے تحت الٹی میٹ بینیفیشل اونرشپ کی معلومات کی فراہمی لازمی ہے اور اس کا ڈیکلریشن فارم 19 کے ذریعے جمع کرایا جاتا ہے۔ یو بی او معلومات کارپوریٹ گورننس میں شفافیت کے لیے نہایت اہم ہیں اور اینٹی منی لانڈرنگ فریم ورک کا بھی بنیادی تقاضا ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق الٹی میٹ بینیفیشل اونر وہ افراد ہوتے ہیں جو کمپنی کے اصل مالک یا کنٹرول رکھتے ہیں، چاہے ان کا نام شیئر ہولڈرز یا ڈائریکٹرز میں شامل نہ ہو، پھر بھی معلومات فراہم کرنا لازمی ہے۔

ادارے نے تمام کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلا تاخیر فارم 19 کی فائلنگ مکمل کریں، جس کی آخری تاریخ 30 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

ایس ای سی پی نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک فارم 19 جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ عدم تعمیل کی صورت میں ڈائریکٹرز اور ذمہ دار افسران پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ اور کمپنی پر ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

Read Entire Article