Times of Pakistan

ایشین بیچ گیمز: پاکستان نے ریسلنگ مقابلوں میں دو سلور میڈلز جیت لیے

1 month ago 11
ARTICLE AD BOX

پاک آرمی کے اسد اللہ نے 80 کلو گرام کیٹیگری اور انعام بٹ نے 90 کلو گرام کیٹیگری میں سلور میڈل جیتا


پاکستان نے ایشین بیچ گیمز ریسلنگ مقابلوں میں دو سلور میڈلز جیت لیے۔

چین کے شہر ثانیہ میں جاری ایشین بیچ گیمز میں ریسلنگ کے فائنل میں پاکستانی ریسلرز کو ایرانی ریسلرز سے شکست ہوئی۔

پاک آرمی کے اسد اللہ نے 80 کلو گرام کیٹیگری اور انعام بٹ نے 90 کلو گرام کیٹیگری میں سلور میڈل جیتا۔

اس سے قبل ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

اسد اللہ نے سیمی فائنل میں میزبان چین کے پہلوان جبکہ انعام بٹ نے منگولیا کے حریف کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

Read Entire Article