ARTICLE AD BOX
ملزمان کے قبضے سے 35 ہزار سعودی ریال اور ایک ارب 40 کروڑ ایرانی ریال برآمد کر لیے گئے ہیں، ایف آئی اے ذرائع
فوٹو: ایف آئی اے 
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کرکے غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اربوں مالیت کی کرنسی بھی برآمد کرلی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی خرید وفروخت میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے 35 ہزار سعودی ریال اور ایک ارب 40 کروڑ ایرانی ریال برآمد کر لیے گئے ہیں۔ کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان کی تحویل سے 4 موبائل اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا، لیپ ٹاپ اور موبائل سے غیرملکی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث مختلف افراد کی فہرست بھی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔
.png)
2 weeks ago
3




English (US) ·