Times of Pakistan

'ایک بے وقوف قوم نے کہا ایران پر بم برساتے رہو': ٹرمپ اسرائیل پر غصّہ

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے بے وقوف قوم قرار دے دیا۔

نیوز کانفرنس سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ ایک بے وقوف قوم کہتی رہی کہ پلیز ایران پر بم برساتے رہو۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ لبنان کے معاملے پر ان کے اختلافات ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو حزب اللہ کے ساتھ بہتر برتاؤ کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر نیتن یاہو کو مایوسی ہوئی۔

اس حوالے سے ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ ڈیل نہ ہوتی تو آبنائے ہرمز نہ کھلتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے معاہدے کے بعد تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران کے جوہری مواد کا سراغ لگا لیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے تناظر میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر اسرائیل میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، اور یہ ناراضی سیاسی و نظریاتی تقسیم سے بالاتر ہو کر تقریباً تمام حلقوں میں دیکھی جا رہی ہے۔

اسرائیلی حلقوں کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت میں وہ کوئی بھی چیز شامل نہیں جسے اسرائیل قبول کرنے کے لیے تیار تھا یا جسے حاصل کرنے کے لیے اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکا کو کردار ادا کرنے پر آمادہ کیا تھا۔

معاہدے میں ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت یا بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی صلاحیت کے خاتمے کا کوئی بندوبست شامل نہیں ہے۔ اسی طرح اس میں خطے میں ایران کے اتحادی گروہوں کے ساتھ تعلقات کے معاملے کو بھی حتمی طور پر حل نہیں کیا گیا۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں ایرانی حکومت کا خاتمہ نہیں ہوا، جبکہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ یہ جنگ ایرانی حکومت کے انہدام پر منتج ہوگی۔

اس صورت حال میں اسرائیلی وزیرِ اعظم کو ایک مشکل توازن قائم کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک جانب انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ناراض ہونے سے بچانا ہے، جو نیتن یاہو سے بڑھتی ہوئی مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب انہیں اپنے اتحادی سیاسی شراکت داروں اور اسرائیلی عوامی رائے کو بھی مطمئن کرنا ہے، جو لبنان سے انخلا یا لبنان میں جنگ کے خاتمے سے متعلق کسی بھی بات کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں۔

Read Entire Article