Times of Pakistan

بال ٹیمپرنگ کیس: فخر زمان کی اپیل مسترد، دو میچز کی پابندی برقرار

3 weeks ago 3
ARTICLE AD BOX

فیصلے کے مطابق فخر زمان اب ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آئندہ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے


 بال ٹیمپرنگ کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے قومی کرکٹر فخر زمان کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

قومی کرکٹر فخر زمان نے اپنے اوپر عائد دو میچز کی پابندی کے خلاف اپیل دائر کی تھی، تاہم پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل کو مسترد کر دیا۔

فخر زمان پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کے تحت ان پر دو میچز کی پابندی لگائی گئی۔

فیصلے کے مطابق فخر زمان اب ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آئندہ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ پر میچ ریفری روش ماہنامہ نے  فخر زمان پر دو میچز کی پابندی لگائی تھی۔

Read Entire Article