Times of Pakistan

بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیپرا میں سماعت جاری

3 weeks ago 7
ARTICLE AD BOX

انڈسٹری اپنا بوجھ اٹھانے کیساتھ دوسروں کا بھی بوجھ اٹھاتی ہے،انڈسٹری پر بجلی کی قیمت کا بوجھ کم کیا جائے، صنعتی صارفین


فوٹو: فائل


اسلام آباد:

بجلی ایک ماہ کے لیے 1 روپیہ 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے لیے نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوگیا۔

سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی کررہی ہے۔ سی پی پی اے نے فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگا ہے جس کا اطلاق ڈسکوز سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

دوران سماعت صنعتی صارفین نے کہا کہ انڈسٹری اپنا بوجھ اٹھانے کے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی بوجھ اٹھاتی ہے، انڈسٹری پر بجلی کی قیمت کا بوجھ کو کم سے کم کیا جائے، دو ماہ کے ایف سی اے میں انڈسٹری نے 590 ارب روپے ادا کیے ہیں، انڈسٹری میں کئی یونٹس انکریمنٹل پیکیج سے محروم رہ گئے ہیں۔

سی پی پی اے نے کہا ہے کہ فروری تک 2.79 روپے کے قریب سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ متوقع ہے۔

صنعتی صارفین نے کہا کہ جنگ کی صورت میں پاور پلانٹس کو گیس کی شارٹیج کا خدشہ ہے، کیا ایسی صورت میں انڈسٹری کے لیے بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع کی جائے گی؟

سی پی پی اے نے کہا کہ آر ایل این جی بند ہوئی ہے لیکن کوئلے کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی۔

Read Entire Article