Times of Pakistan

برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کاکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال پرتحفظات کااظہار

12 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

اوورسیز کشمیریوں کاکہناہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی بلاوجہ احتجاج کی کالیں دیکر ریاست کے حالات خراب کرنا چاہتی ہے


برطانیہ میں مقیم کشمیری شہریوں نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال پرتحفظات کااظہار کیا ہے۔اوورسیزکشمیریوں نے آزاد کشمیراسمبلی سے پاس ہونے والے بل کی بھرپورحمایت کی ہے۔

برطانیہ میں مقیم اوورسیز کشمیریوں کا کہناہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی بلاوجہ احتجاج کی کالیں دیکر ریاست کے حالات خراب کرنا چاہتی ہے، ووٹ ہرشہری کابنیادی حق ہے، مہاجرین بھی کشمیری ہیں اور ان کا حق چھینا نہیں جا سکتا ۔ایکشن کمیٹی کسی بیرونی جماعت کاآلہ کارنہ بنے۔انہوں نے زور دیکر کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی ہٹ دھرمی چھوڑکرافہام وتفہیم کاراستہ اختیارکرے۔

برطانیہ میں مقیم کشمیری شہریوں نےکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال پرتحفظات کااظہار کرتے ہوئے آزاد کشمیراسمبلی سے پاس ہونے والے بل کی بھرپورحمایت کردی

برطانیہ میں مقیم اوورسیز کشمیریوں کاکہناہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی بلاوجہ احتجاج کی کالیں دیکر ریاست کے حالات خراب… pic.twitter.com/MzeazbNZK5

— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 7, 2026

اوورسیزکشمیریوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیرفیصل راٹھور معاملے کے حل کے لیے انتہائی سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں، ایکشن کمیٹی میں شامل چند قوم پرست اپنےمخصوص ایجنڈے کے تحت لوگوں میں تقسیم ڈال رہے ہیں۔ آزاد کشمیراسمبلی کا فیصلہ بالکل درست ہے،مہاجرین کوبھی سب کی طرح برابرکاحقِ رائے دہی ملناچاہیے ۔

اوورسیز کشمیریوں کا موقف ہے کہ مسلسل احتجاج اورہڑتالوں سے ملک کوشدید مالی نقصان پہنچ رہا ہے اور روزمرہ کی سرگرمیاں متاثرہورہی ہیں۔ مقامی کشمیریوں اورمہاجرین کا رشتہ اٹوٹ ہے، اسے کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتا۔

Read Entire Article