ARTICLE AD BOX
قید تنہائی میں رکھنے سے میری والدہ کے آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، درخواست گزار
فوٹو فائل 
اسلام آباد:
بشریٰ بی بی کی مبینہ قید تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں باقاعدہ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ خاور مانیکا کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میری والدہ کو غیر قانونی طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اس عمل سے میری والدہ کے آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھنے کے اقدام کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس معاملے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے قید تنہائی کے حکم کو ختم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
.png)
7 hours ago
1





English (US) ·