Times of Pakistan

بلوچستان کی باہمت بیٹی صوبے کی دیگر خواتین کیلئے مشعل راہ

3 weeks ago 4
ARTICLE AD BOX

شبانہ ارشاد نے سب انسپکٹر کے عہدے سے سفر کا آغاز کیا اور اپنی محنت سے ایس پی کے عہدے تک پہنچ گئیں


کوئٹہ:

بلوچستان کی باہمت بیٹی شبانہ ارشاد ترین  نے ہمت واستقامت کی مثال قائم کردی۔

دختر بلوچستان ایس پی شبانہ ارشاد ترین نے سب انسپکٹر کے عہدے سے سفر کا آغاز کیا اور اپنی محنت سے ایس پی  کے عہدے تک پہنچ گئیں۔

شبانہ ارشاد ترین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی باہمت خواتین کو دیگر شعبوں کی طرح پولیس کا حصہ بھی بننا چاہیے، والد پولیس میں تھے ان سے متاثر ہو کر پولیس کا حصہ بننے کا خواب دیکھا جو پورا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی، وزیراعلیٰ  بلوچستان نے  انعام سے بھی نوازا، خواتین پولیس فورس میں شامل ہوکر اپنی قابلیت کا لوہا منواسکتی ہیں۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی شبانہ ارشاد کا ایس پی کے عہدے تک پہنچنا پاکستان کی خواتین کی صلاحیتوں کاعکاس ہے۔

Read Entire Article