ARTICLE AD BOX
مقتولین کی شناخت مسلم ولد سخی داد اور صادق ولد نور اللہ کے ناموں سے ہوئی، دونوں بلیدہ کے رہائشی ہیں
کوئٹہ:
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کور حفاظتی بند سے دو نوجوانوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق مقتولین کی شناخت مسلم ولد سخی داد اور صادق ولد نور اللہ کے ناموں سے ہوئی، دونوں بلیدہ کے رہائشی ہیں۔ لاشوں پر گولیوں کے متعدد نشانات ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے لاشیں دیکھیں تو فوراً پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں برآمد کیں اور مزید کارروائی کے لیے تربت کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب علاقے میں اس واقعے سے شدید غم و غصہ پھیلا ہوا ہے۔ لواحقین نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
.png)
11 hours ago
2




English (US) ·