ARTICLE AD BOX
پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ہے کیوں کہ قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم گھنٹے کی انجری کا شکار ہوکر پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے آؤٹ ہوگئے ہیں، وہ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل بابر اعظم کی انجری کا جائزہ لے رہا ہے کہ آیا انجری کس نوعیت کی ہے، اس کے بعد ہی انہیں پریکٹس کی اجازت دی جائے گی، بابر اعظم کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹ بعد میں شیئر کی جائیں گی۔
بابر اعظم کی عدم دستیابی پاکستان ٹیم کے لیے بڑا نقصان تصور کی جا رہی ہےکیونکہ وہ ٹیم کے اہم ترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔ شائقین کرکٹ بھی قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل 8 مئی سے میر پور ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جب کہ سیریز کا دوسرا میچ 16 مئی سے سہلٹ میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی یہ دوسری سیریز ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی کپتان شان مسعود کا کہنا ہےکہ ٹیسٹ کےلیے تیار پچ فاسٹ بولرز کے لیے موزوں نظر آرہی ہے، پلیئنگ الیون کا فیصلہ پچ کا آخری جائزہ لینے کے بعد کریں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بابر اعظم نے پہلی بار بطور کپتان پی ایس ایل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ان کی قیادت میں پشاور زلمی نے اپنا دوسرا پی ایس ایل ٹائٹل جیتا ہے۔
بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ 11 میں سب سے زیادہ 588 رنز سکور کیے تھے، جن میں 2 سینچریاں بھی شامل تھیں۔
.png)
2 hours ago
3







English (US) ·