ARTICLE AD BOX
انکوائری ایس ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ کو دی گئی ہیں
بوٹ بیسن تھانے کی رشوت ستانی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیو کا ڈی آئی جی ساؤتھ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ سب انسپیکٹر طاہد نوید اور سب انسپیکٹر صفدر کو معطل کرتے ہوئے فوری ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان ساؤتھ زون پولیس کراچی کے مطابق واقعے کی انکوائری ایس ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ کو دی گئی ہیں۔ پولیس میں غیر پیشہ وارانہ رویے کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایسے معاملات میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.png)
1 month ago
13






English (US) ·