ARTICLE AD BOX
ایک فریق کے متعدد افراد نے مخالف فریق کے گھر پر دھاوا بول دیا
کراچی:
شہر قائد میں زمان ٹاؤن کے علاقے کرسچن پاڑے میں بچوں کے درمیان ہونے والا معمولی جھگڑا اس وقت سنگین تنازع میں تبدیل ہوگیا جب دونوں خاندانوں کے بڑے افراد بھی آمنے سامنے آ گئے۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ایک فریق کے متعدد افراد نے مخالف فریق کے گھر پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود مردوں اور خواتین پر مبینہ طور پر چھریوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ واقعے کے نتیجے میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کی میڈیکل لیگل رپورٹ (ایم ایل آر) موصول ہونے کے بعد ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
.png)
9 hours ago
1




English (US) ·