ARTICLE AD BOX
شائع 07 جولائ 2026 01:39pm
سوشل میڈیا پر ان دنوں بنگلہ دیش کے ایک موٹر سائیکل سوار کی دلچسپ ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اسے ایک بچے کو پکڑ کر سڑک کنارے گھاس والے کھیت میں پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ آیا یہ حقیقی واقعہ ہے یا صرف تفریح کے لیے بنائی گئی ایک ویڈیو ہے۔
پندرہ سیکنڈ کے اس مختصر کلپ میں بائیک سوار کو ایک گاؤں کی سڑک پر رکے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں کچھ بچے اس کے گرد جمع ہیں، اسی دوران مبینہ طور پر ایک بچہ بائیک کی چابی پکڑ لیتا ہے اور اسے واپس کرنے سے انکار کرتا ہے۔ اس دوران بچہ ہاتھ میں چپل لیے بائیکر کو روکنے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔
اس کشمکش کے بعد بائیک سوار اس بچے کو بازوؤں سے اٹھاتا ہے اور کھیت میں پھینک دیتا ہے، پھر اپنی چابی واپس لے کر وہاں سے چلا جاتا ہے۔ ویڈیو میں بچہ زخمی نظر نہیں آتا اور اس کے بعد کسی مزید جھگڑے کو نہیں دکھایا گیا۔
اس ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے، کچھ لوگ اس واقعے کو تفریحی قرار دے رہے ہیں جبکہ بہت سے صارفین بائیک سوار کے اس رویے پر سخت تنقید کر رہے ہیں اور سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا بچوں کے ساتھ ایسی ویڈیوز بنانا درست ہے؟
زیادہ تر لوگوں کو شک تھا کہ یہ واقعہ پہلے سے تیار شدہ یعنی اسکرپٹڈ ہے، کیونکہ بائیک سوار کے چینل پر پہلے بھی ایسے کئی ڈرامائی واقعات دیکھے گئے ہیں۔
عام طور پر بھی سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں جن میں لوگ سڑک پر موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے والوں کا راستہ روک کر انہیں پریشان کرتے، مذاق کرتے یا ردعمل ریکارڈ کرتے نظر آتے ہیں۔ کئی بار ایسے مناظر بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ صرف ویوز اور تفریح کے لیے بنائے گئے تھے۔
اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے ڈی ایف آر اے سی نامی ایک فیکٹ چیکنگ تنظیم نے تحقیق کی اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ کوئی حقیقی واقعہ نہیں ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو بنگلہ دیش کے ایک یوٹیوبر بلاواؤ کے چینل کی ہے جو سوشل میڈیا پر تفریح اور پرینک ویڈیوز بنانے کے لیے مشہور ہے۔ تنظیم نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ یہ کلپ محض ایک ڈرامائی منظر ہے جو تفریح کے لیے بنایا گیا ہے، اسے اصل واقعہ قرار دے کر سوشل میڈیا پر پھیلانا غلط معلومات ہے۔
حقائق کے مطابق یہ ویڈیو محض ایک اسکرپٹڈ سین ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ماہرین اور فیکٹ چیکرز نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر نظر آنے والی ہر جذباتی یا ڈرامائی ویڈیو کو سچ نہ مانیں، کیونکہ زیادہ تر مواد صرف ویوز حاصل کرنے اور تفریح کے لیے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت بنایا جاتا ہے۔
تاہم ویڈیو بنانے والے بلال واو کی جانب سے اس مخصوص کلپ کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح تصدیق سامنے نہیں آئی کہ یہ مکمل طور پر ڈرامائی انداز میں تیار کیا گیا تھا یا نہیں۔
.png)
1 hour ago
2





English (US) ·