ARTICLE AD BOX
شائع 29 اپريل 2026 11:06am
بولی وڈ کی ’لو گرل‘ کرشمہ کپور، جو ہمیشہ کیمروں کے سامنے مسکراتی نظر آتی ہیں، حال ہی میں ایک الگ ہی رنگ میں دکھائی دیں۔ انڈیاز بیسٹ ڈانسر کے سیٹ پر اداکارہ نے اچانک فوٹوگرافرز کو کیمرہ زوم کرنے سے سختی سے منع کر دیا۔
کرشمہ کپور ان دنوں ڈانس رئیلٹی شو ’انڈیاز بیسٹ ڈانسر سیزن 5‘ میں بطور جج شرکت کر رہی ہیں۔
جب کرشمہ کپور، گیتا کپور، ٹیرنس لیوس اور جاوید جعفری سیٹ پر پہنچے تو وہاں موجود فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر لیا اور ہمیشہ کی طرح انہیں اپنے لینز میں قید کرنا چاہا۔
تصاویر بنواتے ہوئے کرشمہ اچانک محتاط ہوگئیں اور وہاں سے جاتے ہوئے کیمرہ مینز کو تنبیہ کی کہ: ”زیادہ زوم مت کرنا۔“
Karisma Kapoor asking Paparazzi not to Zoom too muchby u/Red99it in BollyBlindsNGossip
اداکارہ کا یہ جملہ کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا اور اب سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے۔
کرشمہ کپور کی اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین نے طرح طرح کے تبصرے شروع کر دیے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ شاید اداکارہ اب اپنی بڑھتی ہوئی عمر کے آثار اور چہرے کی جھریاں چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں، اسی لیے وہ کیمرے کو قریب لانے سے کتراتی ہیں۔
اگرچہ کرشمہ کے مداح اسے ’پرائیویسی‘ کا نام دے رہے ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر ایک بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ یہ ’بڑھاپے کا خوف‘ ہے جو اداکارہ کو میڈیا کے سامنے غیر محفوظ کر رہا ہے۔
جہاں جیا بچن اور سلمان خان پہلے ہی پاپارازی سے الجھنے کے لیے مشہور ہیں، اب اس فہرست میں کرشمہ کپور کا نام بھی شامل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ کرشمہ کپور طویل عرصے بعد چھوٹے پردے پر جاوید جعفری، گیتا کپور اور ٹیرنس لوئس کے ساتھ جج کی کرسی سنبھالتی نظر آئیں گی۔ یہ شو 9 مئی 2026 سے سونی ٹی وی پر نشر ہوگا۔
90 کی دہائی میں اپنے بہترین رقص سے کروڑوں دل جیتنے والی کرشمہ اس بار نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کریں گی۔ مداح ان کے مشہور گانوں اور ڈانس اسٹیپس کو ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
.png)
2 hours ago
1




English (US) ·