Times of Pakistan

بھارت کی فالس فلیگ سازش بے نقاب، پاکستانی حساس اداروں نے منصوبہ ڈی کوڈ کر دیا

3 weeks ago 27
ARTICLE AD BOX

شائع 30 مارچ 2026 11:59pm

پاکستان کے حساس اداروں نے بھارت کی فالس فلیگ پلاننگ  بے نقاب کر دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے بھارت کی خفیہ کمیونیکشن کو ڈی کوڈ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے، جس کے لیے بھارتی سیکیورٹی فورسز غلطی سے بارڈر کراس کرنے والے پاکستانیوں کو استعمال کریں گی۔

ذرائع کے مطابق لگ بھگ سیکڑوں بے گناہ پاکستانی بشمول کشمیری بھارتی قید میں موجود ہیں، ان میں سے چند بے گناہ افراد کومذموم مقاصد کے لیے جیلوں سے نکال کر اکٹھا کیا جارہا ہے۔

ان میں سے چند بے گناہ افراد کو بھارتی فوج مذموم مقاصد کے لیے مختلف جیلوں سے نکال کر اکٹھا کررہی ہے، ان بے گناہ پاکستانیوں کے ساتھ بھارتی جیلوں میں قید چند بھارتیوں کو بھی اس گھناؤنی سازش میں استعمال کیے جانے کی اطلاعات ہیں تاکہ ڈراما بہتر بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ان بے گناہ قیدیوں کو جلد ہی فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے گودی میڈیا اور جے شنکر پاکستان مخالف استعمال کرے گا، ممکنہ طور پر بھارت سفارتی میدان میں ہزیمت کی خفت مٹانے اور پاکستان سے توجہ ہٹانے کے لیے فرسودہ اور گھسا پٹا ڈراما رچا رہا ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را اور انتہائی دل برداشتہ وزیر خارجہ جے شنکر نے اس اسکیم کو ترتیب دیا ہے، دنیا بھارت کی ان مکاریوں، جھوٹ اور گھسے پٹے بیانیے سے پہلے ہی تنگ آچکی ہے، اب اس گھسے پٹے اور فرسودہ بیانیے کی کوئی وقعت نہیں رہی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پلوامہ کے بعد پہلگام کو بھی ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت ابھی تک اپنے الزامات کے شواہد سامنے نہیں لا سکا۔‘

بھارت ان فالس فلیگ آپریشنز کے حوالے سے دنیا کو یہ نہیں بتاسکا کہ ان میں کون سے لوگ ملوث تھے اور کہاں سے آئے تھے، بھارت کا بے گناہ پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرکے میڈیا کے سامنے ایک اور پراپیگنڈہ بھی بری طرح ناکام ہوگا۔

Read Entire Article