Times of Pakistan

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری دس سال کی کم ترین سطح پر

3 days ago 3
ARTICLE AD BOX

بھارتی کمپنیوں میں عالمی فنڈز پچھلے دس سال میں20 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد رہ گئے ہیں


مودی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سےغیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی اسٹاک مارکیٹ پراعتماد تیزی سے کم ہونے لگا 

عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں نے مودی کے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کے بڑے دعوؤں کی حقیقت دکھا دی۔ بھارتی مالیاتی ڈیٹا بینک  نیشنل سیکیورٹیز ڈپازٹری لمیٹڈکے مطابق۔ بھارت  میں کل سرمایہ کاری 7.3 ٹریلین روپے کے ساتھ 2016 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی۔

بھارتی اسٹاک مارکیٹ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی منڈیوں  میں اپنی اہمیت کھو چکی  ہے، پچھلے تین سال میں پہلی بار تائیوان اور جنوبی کوریا کی معیشت بھارت سے آگے نکل گئی ہے۔

کئی بھارتی کمپنیوں میں عالمی فنڈز پچھلے دس سال میں20 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد رہ گئے ہیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق امریکہ اور ایران جنگ سے پیدا ہونے والی مشکلات نے بھارت کا معاشی مستقبل تباہ کر دیا۔ مودی کی کمزور معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی موجودگی مسلسل  کم ہو رہی ہے۔

Read Entire Article