ARTICLE AD BOX
مظاہرین کی جانب سے مسلسل ہڑتالیں اور ناکہ بندی جاری ہے جبکہ شاہراہوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے
منی پور میں خونریز نسلی فسادات اور تصادم میں خطرناک حد تک اضافہ،4عیسائی مذہبی رہنماؤں کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور کے علاقے کانگپوکپی میں گھات لگا کر حملے میں4 عیسائی مذہبی رہنماؤں کو قتل کیا گیا۔ 13مئی کو منی پور میں خونریز نسلی فسادات میں متعدد افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں کانگپوکپی میں قتل عام کےبعد مقامی افراد سے قابض بھارتی فورسز کوعلاقے میں داخل ہونے سے بھی روک دیا۔ مظاہرین کی جانب سے مسلسل ہڑتالیں اور ناکہ بندی جاری ہے جبکہ شاہراہوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق منی پور میں جدید ہتھیاروں اور اسلحے کے کھلے عام استعمال سے صورتحال باقاعدہ خانہ جنگی میں تبدیل ہو چکی ہے۔ عوامی مزاحمت اور عدم اعتماد کی وجہ سے بھارتی سکیورٹی فورسز شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہو چکی ہیں۔ منی پور میں60 ہزار سے زائد بے گھر افراد امدادی کیمپوں میں کسمپرسی اور خوف میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں۔
.png)
5 hours ago
1





English (US) ·