Times of Pakistan

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے بڑا دعویٰ کر دیا

1 month ago 8
ARTICLE AD BOX

یاد رہے کہ سوریا کمار یادیو کے کپتان بننے کے بعد سے اب تک بھارتی ٹیم نے 52 میں سے 42 ٹی 20 میچ جیتے ہیں

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ کے مختصر فارمیٹ میں بھارت کا ٹیلنٹ پول اتنا وسیع ہوچکا ہےکہ بیک وقت دو سے تین مضبوط ٹیمیں میدان میں اتاری جاسکتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کمار یادیو کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارت کی کامیابی اور مضبوطی کی بڑی وجہ بہترین گھریلو ساخت اور فرنچائز ماحولیاتی نظام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط نظام اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس کے باعث ٹیم کے پاس متبادل کھلاڑیوں کی کمی نہیں۔

سوریا کمار یادیو کے مطابق اس وقت بھارت کی کرکٹ اس مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں ایک نہیں بلکہ دو یا تین ایسی ٹیمیں بنائی جاسکتی ہیں جو بین الاقوامی سطح پر یکساں مقابلہ کرسکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی مسلسل آمد اور کارکردگی ٹیم کے مستقبل کو مزید مضبوط بنا رہی ہے جس سے بھارت کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں غلبہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ سوریا کمار یادیو کے 2024 میں کپتان بننے کے بعد سے، بھارتی ٹیم نے اب تک 52 میں سے 42 ٹی 20 میچ جیتے ہیں۔

Read Entire Article