Times of Pakistan

بیرسٹر گوہر کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کی خبروں پر پی ٹی آئی کا ردعمل

2 days ago 1
ARTICLE AD BOX

بیرسٹر سلمان صفدر نے بھی تصدیق کی کہ بانی سے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی، مرکزی ترجمان


فوٹو: فائل


پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی تبدیلی کے بارے گردش رپورٹس جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی نے بیرسٹر گوہر کو ہٹانے کی کوئی ہدایات یا احکامات جاری نہیں کیے جبکہ بیرسٹر سلمان صفدر نے بھی تصدیق کی کہ بیرسٹر گوہر کو ہٹانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک بات ہے کہ بعض ٹی وی چینلز بغیر کسی صحافتی اخلاقیات یا پیشہ ورانہ دیانتداری کا لحاظ کیے اس غلط معلومات کو غیر ذمہ داری سے پھیلا رہے ہیں۔

Read Entire Article