ARTICLE AD BOX
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں بین اسٹوکس نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو کی
انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے دوران بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد بطور کپتان اپنی آخری جذباتی تقریر میں ساتھی کھلاڑیوں سے ٹیم کے لیے آخری بار بھرپور انداز میں کھیلنے کی اپیل کر دی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں بین اسٹوکس نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے کہا کہ یہ میرے آپ کے ساتھ انگلینڈ کی نمائندگی اور کپتانی کے آخری دو دن ہیں، ریٹائرمنٹ کی وجوہات پر بعد میں بات ہوگی لیکن اس وقت میری پوری توجہ صرف ٹیم اور میچ پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ ٹیم کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کیں اور اب آخری مرتبہ بھی یہی کروں گا، انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں کو کہا کہ میچ کے اختتام تک جذبات کو ایک طرف رکھیں اور اپنی پوری توجہ میدان میں بہترین کھیل پیش کرنے پر مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میچ ختم ہونے پر میں میدان سے اس اطمینان کے ساتھ رخصت ہوں کہ ٹیم کے ہر رکن نے آخری لمحے تک اپنی بھرپور کوشش کی۔ انگلش آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق جذباتی لمحات اور الوداعی رسومات میچ کے بعد بھی ہوسکتی ہیں، فی الحال سب کا مقصد صرف ٹیم کی کامیابی ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ 35 سالہ بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر اپنے 16 سالہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا اختتام کر دیں گے۔
.png)
6 hours ago
1





English (US) ·