ARTICLE AD BOX
تامل ناڈو کے نو منتخب وزیراعلیٰ تھلاپتی وجے نے اقتدار سنبھالتے ہی شوبز انڈسٹری اور خاص طور پر اپنی قریبی دوست اداکارہ ترشا کرشنن کے لیے ایک اہم فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ نے ترشا اور سوریہ کی آنے والی فلم ’کروپّو‘ کے پروڈیوسرز کو ریاست میں صبح 9 بجے اسپیشل شوز چلانے کی اجازت دے دی ہے، جس سے فلم ٹیم اور مداح دونوں خوشی سے جھوم اٹھے۔
عام طور پر ریاست میں فلمی شوز کے اوقات کار کے حوالے سے سخت ضوابط موجود ہیں، لیکن وزیراعلیٰ کے اس فیصلے نے فلم سازوں کی چاندی کر دی ہے۔
فلم ’کروپّو‘ کے پروڈکشن ہاؤس، ڈریم واریئر پکچرز نے سوشل میڈیا پر اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ وجے کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد مداح اپنے پسندیدہ ستاروں کی فلم صبح سویرے دیکھ سکتے ہیں اور دوپہر تک انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔ فلم کی کہانی، ترشا اور سوریہ کی اداکاری اور وجے کی سفارش نے اسے تامل سنیما کی نمایاں فلموں میں شامل کر دیا ہے۔
تھلاپتی وجے اور ترشا کرشنن کی گہری دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق، وجے کی تقریبِ حلف برداری کے موقع پر ان کی اہلیہ سنگیتا تو نظر نہیں آئیں لیکن ترشا پوری شان سے وہاں موجود تھیں، جس نے کئی سوالات کو جنم دیا تھا۔
اب تھلاپتی نے اپنی اس دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے ترشا اور سوریہ کی فلم کے لیے صبح 9 بجے کے اسپیشل شوز کی اجازت دے دی ہے۔
تھلاپتی وجے اور ترشا کرشنن کی جوڑی پردے پر کئی سپر ہٹ فلموں میں کامیاب رہی ہے۔ ان کی پہلی مشترکہ فلم مداحوں کی محبت حاصل کرنے کے بعد ایک مثال بن گئی، جبکہ بعد میں ”تھروپاچی“ اور ”آدی“ جیسی فلموں میں بھی دونوں نے اپنی شاندار کیمسٹری دکھائی۔
اب ”کروپّو“ کے اسپیشل شوز کے فیصلے سے یہ جوڑی دوبارہ مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا رہی ہے۔
15 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ اسکرین شیئر کرنے اور اب سیاسی میدان میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دینے پر سوشل میڈیا صارفین ان کے درمیان قریبی تعلقات کے دعوے کر رہے ہیں۔
ایک طرف جہاں وجے کی سیاسی زندگی عروج پر ہے، وہیں ان کی نجی زندگی مشکلات کا شکار نظر آتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ان کی اہلیہ سنگیتا کے ساتھ دوریوں میں اضافہ ہوا ہے اور طلاق کے حوالے سے بھی قانونی کارروائی کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
وزیراعلیٰ کا یہ فیصلہ تامل فلم انڈسٹری کے لیے معاشی طور پر سودمند ثابت ہوگا، تاہم اسے ترشا کے لیے ایک ’خاص تحفہ‘ قرار دیا جا رہا ہے جو دونوں کے درمیان مضبوط تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔
.png)
57 minutes ago
2






English (US) ·