Times of Pakistan

جدہ سے کراچی آنے والی پرواز 15 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار، حجاج کرام رُل گئے

3 days ago 4
ARTICLE AD BOX

پی کے 860 کو آج صبح پاکستان کے لیے اڑان اور صبح 10 بجے کراچی ائیرپورٹ لینڈ کرنا تھا


سعودی عرب کے شہر جدہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے کراچی کی پرواز پی کے 860 نامعلوم وجوہات کیوجہ سے 15 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

اس پرواز میں 250 سے زائد پاکستانی حجاج کرام سوار ہیں جو جدہ ائیرپورٹ پر جہاز کی روانگی کے منتظر ہیں۔ پی کے 860 کو آج صبح پاکستان کے لیے اڑان اور صبح 10 بجے کراچی ائیرپورٹ لینڈ کرنا تھا ۔

مسافروں کو صبح 4 بجے سے ہوٹل سے ہوائی اڈے منتقل کیا گیا تھا۔ حجاج کرام نے پرواز کی غیرمعمولی تاخیر پر وزیراعظم سے نوٹس لینے اور فوری مدد کی اپیل کردی۔

Read Entire Article