Times of Pakistan

جنگ بندی کے دوران ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ

4 days ago 2
ARTICLE AD BOX

دشمن دوبارہ فوجی محاذ پر آیا تو اس بار استعمال ہونے والے ہتھیار مختلف ہوں گے، ترجمان پاسداران انقلاب


ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل سردار محبی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران ایران کی عسکری اور آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے IRIB سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج ایرانی مسلح افواج پہلے کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہیں اور ان کی تیاری مزید مضبوط ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ کشیدگی سے ایک اہم سبق یہ ملا ہے کہ ایرانی افواج نے دشمن کے بارے میں اپنی آپریشنل معلومات اور حکمتِ عملی کو مزید بہتر بنایا ہے۔

ترجمان کے مطابق اگر دشمن دوبارہ فوجی محاذ پر آیا تو اس بار کارروائی کا انداز، میدانِ جنگ کا جغرافیہ اور استعمال ہونے والے ہتھیار مختلف ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاسدارانِ انقلاب ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

Read Entire Article