Times of Pakistan

جنگ نہیں چاہتے، مگر اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، مجتبیٰ خامنہ ای

10 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

شائع 10 اپريل 2026 08:53am

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے انتظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور ایران پر حملہ کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، تاہم اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا بیان سرکاری ٹیلی وژن پر پڑھ کر سنایا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جارحیت کی گئی ہے اور اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید علی خامنہ ای اور دیگر شہدا کے خون کا بدلہ لیا جائے گا اور حملہ کرنے والے مجرموں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کے انتظام کو ایک نئی سطح تک لے جائے گا تاکہ قومی مفادات کا بہتر تحفظ یقینی بنایا جا سکے

ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، لیکن اپنے حقوق سے کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران تمام مزاحمتی محاذ کو ایک سمجھتا ہے اور خطے میں جاری صورتحال کو اسی تناظر میں دیکھتا ہے۔ جنوبی ہمسایہ ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ صورتحال کو درست انداز میں سمجھیں اور حق و سچ کا ساتھ دیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے پڑوسی ممالک پر زور دیا کہ وہ ’’شیطان کے جھوٹے وعدوں‘‘ پر اعتبار نہ کریں اور آگے بڑھ کر بھائی چارے اور خیرسگالی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایران آج بھی ان ممالک کے مناسب جواب کا منتظر ہے۔

سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ان ممالک کا حقیقی مؤقف اسی وقت سامنے آئے گا جب وہ “متکبر اور جھوٹے” کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں گے

انہوں نے خبردار کیا کہ یہ متکبر طاقتیں کسی بھی موقع پر خطے کے ممالک کا استحصال کرنے اور انہیں ذلیل و شرمندہ کرنے سے گریز نہیں کریں گی۔

Read Entire Article