Times of Pakistan

جیل چورنگی کے قریب ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی

1 month ago 10
ARTICLE AD BOX

زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا


جیل چورنگی کے قریب ڈاکو کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا

تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے جیل چورنگی سپراسٹور کے قریب فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔

زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ کاشف ولد غلام مصظفیٰ کے نام سے کی گئی۔

 فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا۔ علاقے کی پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Read Entire Article