Times of Pakistan

حکومت نے حج پروازوں کی منسوخی کی خبروں کو مسترد کردیا

1 month ago 9
ARTICLE AD BOX

مکہ اور مدینہ منورہ میں رہائشوں سمیت دیگر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، وزارت مذہبی امور


حج وعمرہ گروپ آرگنائزرز،ایئرلائنزکونقصان کا اندیشہ، حکومت سے توجہ کامطالبہ فوٹو: فائل


عالمی سطح پر کشیدہ صورتحال کے باوجود حج 2026 کے انتظامات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج کے ویزوں کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حج پروازوں کا شیڈول عیدالفطر کے بعد جاری کیا جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مکہ اور مدینہ منورہ میں رہائشوں سمیت دیگر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا عازمین حج افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں۔ حج 2026 کے انتظامات بروقت مکمل کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حج سے متعلق مستند معلومات صرف سرکاری اعلانات، ویب سائٹ اور پاک حج ایپ سے حاصل کریں۔

Read Entire Article