Times of Pakistan

حکومت نے ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا

2 weeks ago 7
ARTICLE AD BOX

نئے نرخ آج سے لاگو، مختلف موٹرویز پر کار، ویگن، منی بس اور بس کے کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا۔

شائع 10 جولائ 2026 07:23pm

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملک بھر میں ہائی ویز اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئے نرخوں کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف اقسام کی گاڑیوں کے لیے ٹول فیس بڑھا دی گئی ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے ہائی ویز اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس کے نئے نرخ نافذ کر دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق اضافہ آج سے ملک بھر میں مؤثر ہو گیا ہے۔

ہائی ویز پر کار کا ٹول ٹیکس 100 روپے مقرر کیا گیا ہے، جب کہ ویگن کے لیے 200 روپے اور بس کے لیے 300 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

این ایچ اے کے مطابق ایم-3 موٹروے (لاہور تا عبدالحکیم) پر کار کا ٹول ٹیکس 1000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ویگن کے لیے 1500 روپے، منی بس کے لیے 2200 روپے اور بس کے لیے 3150 روپے ٹول فیس مقرر کی گئی ہے۔

ایم-4 موٹروے (پنڈی بھٹیاں تا ملتان) پر کار کا ٹول ٹیکس 1350 روپے ہوگا، جب کہ ویگن کے لیے 1950 روپے، منی بس کے لیے 2900 روپے اور بس کے لیے 4050 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

اسی طرح ایم-5 موٹروے (ملتان تا سکھر) پر کار کا ٹول ٹیکس 1500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ویگن کے لیے 2200 روپے، منی بس کے لیے 3250 روپے اور بس کے لیے 4600 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

این ایچ اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے نرخ آج سے نافذ العمل ہیں اور تمام ٹول پلازوں پر ان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

Read Entire Article