Times of Pakistan

حکومت نے مٹی کا تیل سستا کردیا، نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری

19 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا


June 27, 2026

فوٹو فائل


حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر تھی، جس میں حالیہ کمی کے بعد صارفین کو مالی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  پیٹرولیم ڈویژن نے گزشتہ روز پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 299 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، جس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

Read Entire Article